جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کی فائرنگ سے ایک فوج کا حولدار ہلاک ہوگیا۔
فوجی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے دیر رات ساڑھے 12 بجے کمل علاقے میں گولہ باری کی جس میں ایس گرونگ نامی ایک حولدار شدید زخمی ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں طبی امداد کے لیے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن انہوں نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڈ دیا۔
یہ بھی پڑھیں
گولہ باری میں زخمی خاتون کی موت
ذرائع نے مزید کہا کہ فوجی جوان کی لاش کو نوشہرہ لایا گیا۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مختلف سیکٹرز میں بدھ کے روز پاکستانی افواج کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی تھی جس کی زد میں آنے سے ایک مقامی خاتون ہلاک جبکہ دوسری زخمی ہوئی تھی۔ زخمی خاتون کا علاج گورنمٹ میڈیکل کالج جموں میں چل رہا تھا اور جمعرات کی شام زخمی خاتون نے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڈ دیا۔