ضلع بانڈی پورہ میں آپریشن سدبھاؤنا کے تحت فوج اور عوام کے درمیان رشتوں میں مزید مضبوطی لانے کے مقصد سے اور فوج کی جانب سے لاکھوں روپئے مالیت کے کھیل کود کے سامان تقسیم کرنے کے علاوہ اسکولی بچوں کے درمیان اسٹیشنری بھی تقسیم کی گیں۔
تقریب کے دوران گامرو، چونٹی مولہ اور اِرن گاؤں کے کھلاڑیوں میں والی بال اور فٹ بال کٹس تقسیم کیے گئے۔
تقریب میں متعدد گاؤں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سمیت اسکولی بچوں نے بھی شرکت کی، فوج کے اس اقدام سے مقامی لوگوں میں بھی کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
اس موقعہ پر سیکٹر پانچ کے کمانڈنگ افسر بریگیڈیئر وویک نارنگ کا کہا کہ اس اقدام کا مقصد دور دراز کے بچے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں حصہ لے کر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔
اس موقع پر سیکٹر پانچ کے کمانڈنگ افسر بریگیڈیئر وویک نارنگ کا کہنا تھا کہ فوج مستقبل میں بھی اس طرح کی تقریبات منعقد کرے گی تاکہ علاقے کے دور دراز کے بچے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں حصہ لے کر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں اور بچوں کو ایسی چیزیں فراہم کرنے سے انھیں کافی فائدہ حاصل ہوگا۔
عسکریت پسندوں کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کمانڈنگ افسر نے بتایا کہ اب عسکریت پسندی کے واقعات میں پہلے سے کافی کمی آئی ہے اور فوج بھی مستقل طور پر امن و امان برقرار رکھنے میں جٹی ہوئی ہے۔