جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں زندہ مارٹر شیل کو فوج نے ناکارہ بنادیا۔
فوجی ذرائع نے بتایا کہ بالاکوٹ میں پاکستان کی جانب سے مارٹر شیل داغا گیا تھا جو پھٹنے سے رہ گیا تھا۔ فوج نے اج اس مارٹر شیل کو ناکارہ بنا دیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی لوگوں نے زندہ مارٹر شیل کی اطلاع فوج کو دی جس کے بعد فوج نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 120 ایم ایم کے مارٹر شیل کو ناکارہ بنا دیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ایک درجن سے زیادہ کارکرد ملے مارٹر شیلوں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس کے اعلی افسران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کارکرد مارٹر شیل کے قریب نہ جائے اور اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس یا فوج کو دے۔