ETV Bharat / state

Free Medical Camp in Anantnag اننت ناگ کے لہن دجن علاقہ میں فوج کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

ضلع اننت ناگ کے دوردراز علاقہ لہن دجن میں فوج کی جانب سے مفت طبی کیمپ انعقاد کیا گیا۔ اس دوران مقامی باشندوں کی طبی جانچ کی گئی۔ باشندوں کے درمیان مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ مقامی باشندوں میں طبی جانچ کیمپ کو لے کر جوش و خروش پایا گیا۔ Free Medical Camp In Anantnag

اننت ناگ کے لہن دجن علاقہ میں فوج کی جانب سے مفت طبی کیمپ منعقد

author img

By

Published : Feb 27, 2023, 3:30 PM IST

اننت ناگ کے لہن دجن علاقہ میں فوج کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے دوردراز علاقہ لہن دجن میں فوج کی جانب سے مفت طبی کیمپ انعقاد کیا گیا۔ اس دوران مقامی لوگوں کی طبی جانچ کی گئی اور مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ مقامی لوگوں نے بھی کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ باشندوں کی ایک بڑی تعداد جن میں مرد، خواتین، نوجوان اور بزرگ افراد شامل تھے، نے اپنی طبی جانچ کرائی۔ مقامی باشندوں نے فوج کے اس قدم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا علاقہ کافی پسماندہ ہے۔ یہاں پر طبی سہولیات کا فقدان ہے۔ طبی خدمات کے لئے لوگوں کو کافی دور جانا پڑتا ہے۔ تاہم فوج کی جانب سے وقتا فوقتا ایسے دوردراز پہاڑی علاقوں میں مفت طبی کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس سے یہاں کی غریب عوام مستفید ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Workshop in Ganderbal گاندربل میں نوجوانوں کے لئے موبائل ریپئیرنگ اور ٹور اینڈ ٹریولس کورسز

وہیں انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں بازاروں میں ادویات کافی مہنگی ملتی ہیں۔ تاہم فوج کی جانب سے مفت ادویات تقسیم کی جارہی ہیں جس سے غریب عوام کو کافی راحت ملتی ہے۔ لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فوج سے اپیل کی کہ وہ مستقبل میں بھی ان کے علاقہ میں اس طرح کے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کا سلسلہ جا رکھیں جس سے عوام کو فائدہ پہنچے۔ مفت طبی کیمپ کے بعد فوج کی جانب سے باشندوں میں راشن کے کٹس تقسیم کئے گئے۔کیمپ کے دوران فوج کے کئی افسران بھی موجود تھے۔وہیں کمانڈنگ افسر نے طبی کیمپ کا جائزہ لینے کے لئے علاقہ کا دورہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.