وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے وسن علاقے میں قائم آرمی کیمپ میں وجئے دیوس منایا گیا ۔ یہ خاص دن کنگن کے وسن آرمی کیمپ نے 24آرآر اسکول کے بچوں کے ساتھ جوش و خروش سے منایا۔
اس موقع پر مقامی نوجوانوں اور بچوں کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کا اہتمام کیا گیا. اس دوران بچوں کو مصیبت کے وقت ہتھیار چلانا سکھایا گیا اور انہیں بھارتی مسلح افواج میں شامل ہونے کے لیے حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس پروگرام میں مجموعی طور پر 60 اسکولی بچے اور 25 کم عمر لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔
کمپنی کمانڈر کنگن نے وجۓ دیوس کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی ۔بچوں اور مقامی نوجوانوں نے فوج کے اس اقدام کو سراہا اور فوج کے اس یونٹ کا شکریہ ادا کیا۔