ای ٹی وی بھارت کے مطابق دونوں نوجوان اپنی گاڑی سے گھر کی اور روانہ ہو رہے تھے اسی دوران فوج نے ان کی گاڑی روک دی اور ان کے ساتھ مار پیٹ کی جس کے نتیجے میں ایک افراد کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔
متاثر نوجوان کا کہنا ہے کہ فوج نے ہم سے پوچھا کہ کیا آپ نے ووٹ ڈالا ہم نے جواب میں کہا کہ ہم نے ووٹ نہیں ڈالا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ نہ ڈالنے کی بات سنتے ہی فوج نے ہماری شدید پٹائی کی۔
ای ٹی وی بھارت کے نمانئدے کے مطابق دونوں نوجوانوں کو ضلع ہسپتال بارہمولا میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت کافی نازک ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کیا۔