ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے آری گام میں پینے کے پانی کی قلت کے سبب مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پانی کے پینے کی مناسب سپلائی کا مطالبہ کیا ہے۔ وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ ہی پینے کے پانی کی قلت کا مسلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔اس حوالے سے اب لوگ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرتے نظر آ رہے ہیں۔ منگل کو جنوبی کشمیر کے ترال کے آری گام کے لوگو ں نے اس حوالے سے خاموش احتجاج کیا۔ مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ علاقے میں پچھلے پانچ دنوں سے پینے پانی کی قلت کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Appealed To Cancel The License فائر پرائس شاپ کے اسٹور کی لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ
مقامی لوگوں نے بتایا کہ حکومت نے چند سال قبل علاقے کے لیے ایک سکیم کو منظوری دی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کے بنا پر ابھی علاقے میں اس نئی اسکیم پر کام شروع نہیں کیا گیا ہے ۔علاقے میں پچھلے کئی سالوں سے لوگ بہت پانی کی قعلت کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں۔ اگرچہ محکمہ جل شکتی علاقے میں ٹینکر سروس فراہم کررہا ہے تاہم وہ پورے علاقے میں پانی کی کمی کو پوری نہیں کرسکتا ہے۔