ETV Bharat / state

Apple Crop Is Likely To Be Damaged مسلسل بارشوں کی وجہ سے سیب کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ - فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

وادی کشمیر میں گذشتہ چند روز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے عام لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی درمیان مسلسل بارش کی وجہ سے سیب کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

مسلسل بارش کی وجہ سے سیب کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

author img

By

Published : May 31, 2023, 11:35 AM IST

مسلسل بارش کی وجہ سے سیب کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں گزشتہ کئی دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ بیشتر اضلاع میں سیب کی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ دوسرے اضلاع کی طرح ضلع پلوامہ میں بھی مسلسل بارشیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے میوہ صنعت،سبزیوں اور دھان کی پنیری کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بڑھ گیا جبکہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کسانوں میں بھی تشویش پایا جا رہا ہے۔

اس ضمن میں ماہر باغبانی محمد شفیع نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں مسلسل بارشوں کی وجہ کسانوں کو بھاری نقصان ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں محمکہ باغبانی کسانوں تک ایڈوائزر پہنچاتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے میوہ جات میں کیڑے لگنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ فصلوں میں ایک بار کیڑے لگ گئے بھر اسے بچانا مشکل ہو جاتا ہے۔ کسانوں کو محمکہ کی جانب سے ادویات کے چھڑکاؤ کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: National Water Mission ڈوڈہ کے نہرو یووا کیندر میں نیشنل واٹر مشن پروگرام کا انعقاد

ان کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں کے دوران کسانوں کو کئی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ کسانوں کو بارش کے پانی کی نکاسی کا پختہ انتظام کرنا ہوگا تاکہ یہ پانی باغ میں موجود نہ رہے اور اگر پانی جمع رہا تو اس سے بھی بہت ساری بیماریاں لگنے کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ موسم جب بھی بہتر ہو کیڑے مارنے کی ادویات کا استعمال کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.