ETV Bharat / state

Nasha mukth bharat Abhiyan پلوامہ میں منشیات مخالف ریلی کا انعقاد - Nasha mukth bharat Abhiyan

پلوامہ میں نشہ مکت بھارت کے تحت منشیات کے خلاف ایک بیداری ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں منشیات کے استعمال کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی گئی۔ Anti drug rally organized in Pulwama

پلوامہ میں منشیات مخالف ریلی کا انعقاد
پلوامہ میں منشیات مخالف ریلی کا انعقاد
author img

By

Published : Sep 6, 2022, 11:54 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نشہ مکت بھارت کے تحت ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی کی قیادت میں منشیات کے خلاف ایک بیداری ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں ڈی وائی ایس پی اور ایس ایچ او کاکاپورہ کے علاوہ علاقے کے دیگر معززین شامل ہوئے۔ Anti drug rally organized in Pulwama اس دوران ایس ایچ او لیتر اعظم خان کی جانب سے ہائیر سیکنڈری اسکول میں ایک سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں منشیات کے استعمال کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی گئی۔

وہیں اعظم خان ایس ایچ او نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ہماری نوجوان نسل کو منشیات کی لت سے بچانے کے لئے کام کریں۔ انہوں نے شرکاء کو منشیات کے استعمال کے تباہ کن اثرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ منشیات کا استعمال ہمارے معاشرے کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔

ویڈیو
مزید پڑھیں:

اعظم خان نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی کڑی نگرانی کریں اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو کیریئر کے مختلف مواقع منتخب کرنے میں مدد کریں۔ جس کے ذریعے وہ اپنی صلاحیت کو مثبت انداز میں استعمال کرسکیں۔

دوسری جانب پلوامہ پولیس نے منشیات کے کسی بھی غیر قانونی کاروبار، یا کاشت کے بارے میں معلومات کے لیے عام لوگوں سے تعاون بھی طلب کیا، تاکہ مجرموں کے خلاف مناسب کارروائی کی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.