اننت ناگ کے ویسو قاضی گنڈ علاقے میں منشیات مخالف ریلی نکالی گئی۔
اس ریلی میں بی جے پی کے ضلعی صدر عابد حسین خان کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔
قاضی گنڈ و دیگر علاقوں میں منشیات میں مبتلا نوجوانوں کی بڑھتی شرح پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
جبکہ پولیس سمیت دیگر ایجنسیوں کو اس حوالے سے متحرک ہونے کی بھی اپیل کی گئی۔
علاقے میں ایک نوجوان کی حالیہ موت کے لیے بھی منشیات کی لت کو ذمہ دار ٹہہرایا گیا اور پولیس کو اس حوالے سے مناسب کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔