ETV Bharat / state

منشیات کے خلاف مہم جاری رہے گی: ایس ایس پی

ایس ایم ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ' برگ پوست اور بھنگ کے خلاف پولیس کی جنگ جاری رہے گی'۔

منشیات کے خلاف مہم جاری
منشیات کے خلاف مہم جاری
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 5:01 PM IST

منشیات فروشوں اور غیر قانونی طور پر خشخاش اور بھنگ کی کاشت کرنے والوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے بتایا ہے کہ جنوبی کشمیر کے اس علاقے میں پولیس کی طرف سے چلای جا رہی مہم کی عوامی حلقوں میں سراہنا کی جارہی ہے اور یہ پولیس کے لیے کافی حوصلہ افزا ہے۔

منشیات کے خلاف مہم جاری

موصوف آج ایس ڈی پی او اونتی پورہ اعجاز چودھری کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے طاہر سلیم نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر کاشت کی جا رہی خشخاش اور بھنگ کے خلاف جدید مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ اس غیر قانونی کاشت کاری میں ملوث 24 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 214 کنال اراضی پر پھیلی ہوئی خشخاش اور بھنگ کی فصل کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ کے تحت آنے والے علاقوں کھریو پامپور، ترال اور اونتی پورہ میں چار پولیس اسٹیشن موجود ہیں جنہوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ کئ اوقات پر راشن کٹس بھی مستحق افراد میں تقسیم کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.