جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور نوجوان نے عسکریت پسندوں کی صف میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
مذکورہ نوجوان نے سوشل میڈیا پر ایک آڈیو جاری کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کی صف میں شامل ہونے کی تصدیق کی ہے اور اپنے اہل خانہ سے انہیں ڈھونڈنے کی کوشش نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
نوجوان کا نام الیاس احمد ڈار ولد بشیر احمد ڈار ہے۔
واضح رہے کہ ای ٹی وی بھارت نے چند روز قبل الیاس کے غائب ہونے کی خبر نشر کی تھی جس دوران الیاس کے والدین نے اپنے بیٹے سے گھر واپس لوٹنے کی اپیل کی تھی۔ تاہم اُس دوران الیاس نے عسکریت پسندوں کی صف میں شامل ہونے کا اظہار نہیں کیا تھا۔