ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: انجمن اسلامیہ کے سربراہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج - ڈوڈہ پولیس

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں پولیس نے ہفتہ کے روز بھدرواہ کی معروف مذہنی انجمن ’انجمن اسلامیہ‘ کے صدر کے خلاف مبینہ طور پر جمعہ کے خطبہ میں اشتعال انگیز بیان دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے پر مقدمہ درج کیا ہے۔

Anjanam Islamia Bhaderwah President booked under Sedition charges
جموں و کشمیر: انجمن اسلامیہ کے سربراہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 10:52 PM IST

پولیس کے مطابق بھدروہ پولیس اسٹیشن حدود میں نماز جمعہ کے اہتمام کے ذریعہ ضلع مجسٹریٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پرویز احمد شیخ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

انجمن اسلامیہ کے صدر پر دفعہ 124 اے (بغاوت) اور 153 اے (مذہب، نسل، مقام پیدائش کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے مابین دشمنی کو فروغ دینے)، 505 بی، وبائی امراض کا ایکٹ 188 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ قبل ازیں جامع مسجد بھدرواہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کا پولیس نے جائزہ لیا اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈوڈہ پولیس کے تفتیشی افسر نے کہا کہ پرویز احمد شیخ کی تقریر اشتعال انگیز، جان بوجھ کر اور ملک دشمنی پر مبنی تھی۔ انہوں نے مزیاد کہا کہ شیخ کا ارادہ معاشرے میں عدم استحکام پیدا کرنا تھا اور بھدروہ پولیس کے اعلی عہدیدار اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.