ETV Bharat / state

ترال: آنگن واڑی ہیلپرز تنخواہوں سے محروم - تنخواہیں واگزار کی جائیں

جنوبی کشمیر میں سب ضلع ترال کے آنگن واڑی ہیلپرز نے خاموش احتجاج کے دوران دو سال سے رکی پڑی تنخواہوں کو واگزار کرنے کی مانگ کی۔

ترال: آنگن واڑی ہیلپر تنخواہوں سے محروم
ترال: آنگن واڑی ہیلپر تنخواہوں سے محروم
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 2:35 PM IST

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں محکمہ آنگن واڑی میں کام کر رہی ہیلپر ٹو سپروائزر کی ایک بڑی تعداد پچھلے دو برسوں سے تنخواہوں سے محروم ہے، جسکی وجہ سے ان کے ’’افراد خانہ فاقہ کشی کے شکار ہو رہے ہیں‘‘۔

آنگن واڑی ہیلپرز نے اپنے مطالبات کو لیکر منگل کو ترال کے مقامی آنگن واڑی آفس کے احاطے میں خاموش احتجاج کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں سے انکی تنخواہ بند ہونے سے وہ فاقہ کشی کے شکار ہو رہے ہیں۔ جبکہ کورونا وائرس کے سبب عائد لاک ڈاؤن میں وہ محنت مزدوری بھی نہیں کر پا رہی ہیں۔

ترال: آنگن واڑی ہیلپر تنخواہوں سے محروم

ایک مقامی ہیلپر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ موجودہ صورتحال کے دوران ان کے لیے زندگی گزارنا مشکل بن گیا ہے کیونکہ گزشتہ دو برسوں سے ان کی تنخواہیں بند پڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں، جبکہ انکے خاوند بھی بے روزگار ہیں، ادویات خریدنے کے لیے بھی انکے پاس پیسے موجود نہیں ہے۔

انہوں نے اس ضمن میں انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کی تنخواہیں واگزار کی جائیں۔

واضح رہے کہ ضلع پلوامہ میں سپر وایزر ٹو ہیلپروں کی تعداد پچاس کے قریب ہے جو اپنی تنخواہوں کے انتظار میں گزشتہ دو برسوں سے منتظر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.