ETV Bharat / state

اننت ناگ: محکمہ جل شکتی کی عدم توجہی سے عوام ناراض - ہاکھورہ اور بٹہ پورہ علاقوں کے لوگوں کو پانی کی شدید قلت

ہاکھورہ اور بٹہ پورہ علاقوں کے لوگوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

اننت ناگ: عوام محکمہ جل شکتی کی عدم توجہی کا شکار

author img

By

Published : May 23, 2020, 6:31 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ہاکھورہ اور بٹہ پورہ علاقوں کے لوگوں نے محکمہ جل شکتی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے نلوں میں پینے کے صاف پانی کی قلت برسوں سے پائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے لوگ برینگی نالے کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

اننت ناگ: عوام محکمہ جل شکتی کی عدم توجہی کا شکار

نتیجتاً لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ لوگوں کے مطابق ہفتے میں صرف دو یا تین بار اُن کے نلوں میں پانی آتا ہے جبکہ باقی کے 5 روز اُنہیں نالہ برینگی سے اپنی پیاس بُھجانی پڑتی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ اُنہیں برسوں سے اس پریشانی کا سامنا درپیش ہے۔ اگرچہ اُنہوں نے کئی بار پانی کے مسئلے کو لےکر کئی دروازے کھٹکھٹائے۔ تاہم کسی نے ان کی فریاد نہیں سنی اور ہر بار ان کی آواز صدا بصحرا ثابت ہوئی۔

لوگوں نے انتظامیہ سے پُرزور گزارش کی ہے کہ اس مسئلے کی طرف جلد از جلد اپنی توجہ مرکوز کریں تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.