ETV Bharat / state

محکمہ صحت کے ملازمین کی تنخواہیں واگزار کرنے کی اپیل - سنہ 2016 سے تنخواہیں واگزار نہیں کی گئی

ملازمین کی شکایت ہے کہ انہیں سنہ 2016 سے تنخواہیں واگزار نہیں کی گئی جس کی وجہ سے وہ فاقہ کشی کا شکار ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ملازمین کی بند پڑی تنخواہیں واگزار کرنے کی اپیل

author img

By

Published : Apr 8, 2020, 4:07 PM IST

محکمہ صحت میں بطور خاک روب کام کرنے والے ملازمین نے تنخواہیں واگزار کرنے کی مانگ کی ہے۔ یہ ملازمین جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سب ضلع ہسپتال مٹن میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

محکمہ صحت کے ملازمین کی بند پڑی تنخواہیں واگزار کرنے کی اپیل

ملازمین کی شکایت ہے کہ انہیں سنہ 2016 سے تنخواہیں واگزار نہیں کی گئی جس کی وجہ سے وہ فاقہ کشی کا شکار ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ' وہ ہمیشہ ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی کرتے ہیں خاص کر آج کے حالات کے دوران ان سے ضرورت سے زیادہ کام لیا جاتا ہے جس کے دوران وہ اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر اپنی خدمات بخوبی انجام دیتے ہیں۔اُس کے باوجود بھی ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جس کی سزا ان کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ خاص کر معصوم بچوں کو مل رہی ہےجو سراسر نا انصافی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ' وہ یہ معاملہ کئی بار اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لا چکے ہیں تاہم دفاتر کے چکر کاٹنے کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہیں ہوا جس کے دوران ابھی تک کئی ملازمین اپنی جان بھی دے چکے ہیں۔

دراصل سنہ 2016 میں حکومت نے دو ہزار سے زیادہ ایسے ملازمین کی چھان بین کرنے کا حکم دیا تھا جن پر غیر قانونی طریقہ سے بھرتی ہونے کا شبہ تھا جس کے دوران متعدد ملازمین کو غیر قانونی پایا گیا۔ تاہم مٹن سب ضلع اسپتال کے ان شکایت کنندہ خاک روبوں کا کہنا ہے کہ چھان بین میں صحیح ثابت ہونے کے باوجود بھی ان کی تنخواہیں بند کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.