تنخواہوں سے محروم آنگن واڑی ورکرس کے ملازمین نے احتجاج کے دوران نعرہ بازی کرتے ہوئے ان کی ملازمت مستقل بنانے کا مطالبہ بھی دہرایا۔ جبکہ انکے بقایا جات کی واگزاری کو لیکر بھی احتجاجی خواتین نے اپنی روداد بیان کیں۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ ان سے ہر طرح کا کام لے رہاہے۔ آنگن واڑی ہلپر اور ورکرس سے ہر قسم کا کام لیا جاتا ہے ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتخابات ہو یا ناگہانی آفات ہر وقت ہم پیش پیش رہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے دوران خدمات انجام دینے کے باوجود بھی انہیں ضروری کٹ بھی فراہم نہیں کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے انکی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔
لیکن اسکے باوجود بھی انکے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
احتجاجی خواتین کے مطابق اگر ان کے مطالبات کو جلد از جلد پورے نہیں کئے گئے تو آنے والے وقت میں میں احتجاج سنگین نوعیت کا ہو گا۔
مزید پڑھیں:اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرس کا احتجاج
انہوں نے لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انکے جائز مطالبات کو جلد از جلد منظور کرتے ہوے تنخواہوں کو واگزار کیا جائےگا