ETV Bharat / state

آزاد امیدوار کی جانب سے ساگم میں روڈ شو

یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ میں ڈی ڈی سی انتخابات کی مہم عروج پر ہے، جس کے چلتے امیدواروں کی جانب سے عوام کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں ،جس کے لیے ڈسٹرکٹ ڈیولپمینٹ کونسل اُمیدوار لوگوں کے پاس جا کر ان کو مختلف قسم کی یقین دہانی کرارہے ہیں۔

آذاد امیدوار محمد سکندر وانی کی جانب سے ساگم میں روڈ شو کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 14, 2020, 7:40 PM IST

جموں وکشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات آٹھ مراحل میں ہورہے ہیں چھٹے مرحلے تک انتخابات ہوچکے ہیں جبکہ دو ابھی باقی ہیں۔

وہیں حلقہ انتخاب کوکر ناگ کے بلاک ساگم سے آزاد اُمیدوار محمد سکندر وانی نے اپنے کارکنان کے ساتھ بلاک ساگم کی نشست میں روڈ شو کیا۔

آزاد امیدوار محمد سکندر نے ساگم کے مختلف علاقوں میں لوگوں سے مخاطب ہوکر انکے حق میں ووٹ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔

آذاد امیدوار محمد سکندر وانی کی جانب سے ساگم میں روڈ شو کا انعقاد

اس مواقع پر انہوں نے لوگوں کو بھروسہ دلایا کہ اگر وہ ڈی ڈی سی انتخاب میں جیت گئے تو وہ لوگوں کی فلاح کے لیے کام کریں گے۔

اس موقع پر مذکورہ امیدوار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے سیاست دانوں نے گذشتہ 70 برسوں سے لوٹا ہے۔ کبھی آٹونامی کے نام پر کبھی سیلف رول کے نام پر، اور اب مقامی سیاست دانوں نے ان چیزوں کو گپکار ڈکلیریشن کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ لوگ یہ خاندانی راج بھلا کر ایک نیا کشمیر تعمیر کریں۔

انہوں نے ساگم کے لوگوں سے درخواست کی کہ عوام انکے انتخابی نشان لیپ ٹاپ پر مہر ثبت کرکے انہیں کامیاب بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.