یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کھلاڑیوں کے لیے کورٹس، ڈھلان اور حفاظت کے کام کو انجام دیا۔ یہ ہیں گلمرگ کی اسکی پٹرول ٹیم۔
اسکی پٹرول ٹیم سرمائی کھیلوں کو منعقد کرانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔سنو بورڈنگ اور سکینگ سے برفانی توے کے جائزے سے لیکر کھلاڑیوں کے لئے ڈھلانوں کو تیار کرنے کی ذمداری اسکی پٹرول ٹیم کا ہی تھی۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اسکی پٹرول ٹیم کے کپتان انوار نیک کا کہنا تھا کہ "ہم برفانی توندوں سے بھاگتے نہیں بلکہ اُن کا پیچھا کرتے ہیں۔ ہمارا کام اُن کا پتہ لگانا اور اگر ضرورت پڑی تو اُن پر دھماکہ کرنا ہے۔ یہ ہم کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے کرتے ہیں۔"
اپنے کام کی تفصیل بتاتے ہوئے اُنہونے کہا کہ "صبح سویرے ہم سنو بیٹر کی مدد سے ڈھلان تیار کرتے ہیں۔ انہیں ڈھلانوں کا استعمال کھلاڑی سکینگ اور سنو بورڈنگ کے لیے کرتے ہیں۔ ڈھلان تیار کرنے سے قبل برف اور برفانی تودوں کی جانچ کی جاتی ہے اور پھر ضرورت کے حساب سے ڈھلان تیار کی جاتی ہے۔"
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "میچ کے دوران کھلاڑیوں کی حفاظت کی ذمداری بھی ہم پر ہوتی ہے۔ اگر کھیل کے دوران کوئی کھلاڑی زخمی ہوتا ہے تو اُن کو نزدیکی طبی مرکز تک پوچھنا ہماری ذمداری ہوتی ہے۔"