گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں منعقد تربیتی کیمپ میں ضلع اسٹیئرنگ کمیٹی کے اراکین کے علاوہ بینک کے افسران، زراعت، باغبانی، NRLM، جانوروں، بھیڑ پالنے اور ماہی پروری کے محکموں کے شرکاء نے شرکت کی۔ An awareness camp for the training of farmers in Ganderbal
ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر، پی ایم ایف ایم ای ڈاکٹر سلمان رؤوف چالکو نے کیمپ میں شرکت کرنے والے لوگوں کو اسکیم، اس کے دائرہ کار اور فوائد کے بارے میں آگاہ کیا۔ لوگوں کو ضلع گاندربل میں فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے دائرہ کار کے بارے میں بتایا گیا اور انہیں اسکیم کے تحت مالی تحفظ حاصل کرنے کی ترغیب دی گئی۔ اس کے تحت تمام اسٹیئرنگ کمیٹی کے اراکین ہینڈ ہولڈنگ فراہم کریں گے۔ پروگرام میں 21 شرکاء نے شرکت کی اور تقریباً تین شرکاء کو PMFME سکیم کے تحت کور کیا گیا۔An awareness camp for the training of farmers in Ganderbal
یہ بھی پڑھیں:High School Building Inaugurated چرمجرو میں گورنمنٹ ہائی اسکول کی عمارت کا افتتاح
گارندبل کے چیف ہارٹیکلچر آفیسر نے شرکاء کو ضلع میں اخروٹ کی تجارت کی توسیع کے دائرہ کار سے واقف کروایا گیا۔ بینک کے افسران کو شرکاء کے ساتھ ایک مباحثے میں شامل کیا گیا، جنہوں نے بینکوں میں انہیں درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔ بینک حکام نے شرکاء کے شکوک و شبہات کو دور کرنے کی کوشش کی۔