کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد ملک کی مختلف ریاستوں میں برڈ فلو پھیلنے کی وجہ سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
جموں کشمیر انتظامیہ نے برڈ فلو کے خدشات کو دیکھتے ہوئے محکمہ پشو پالن کے ذریعہ چرند اور پرند دونوں کے نمونے لے کر اسے جانچ کے لیے جالندھر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملک کے چند حصوں میں برڈ فلو کی خبریں موصول ہو رہی ہیں اس لیے آر ایس پورا کے غرانہ ویٹ لینڈ میں چرند و پرند کے نمونے حاصل کرنے کے لیے محکمہ پشو پالن اور وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے سئمپلنگ کی تاکہ جموں و کشمیر میں پرندوں مہلک وبا سے محفوظ رکھا جائے۔
تاہم جموں کشمیر میں ابھی اس طرح کا کوئی بھی معاملہ جموں کشمیر میں سامنے تو نہیں آیا ہے لیکن احتیاطی اقدامات کی وجہ سے پرندوں کے نمونے لیے جارہے ہیں۔