ETV Bharat / state

ہڑتال کے پیش نظر امرناتھ یاترا پر روک - ہڑتال کے پیش نظر امرناتھ یاترا پر روک

جموں و کشمیر میں حکام نے علیٰحدگی پسندوں کی طرف سے بلائی گئی ہڑتال کے پس منظر میں امرناتھ یاترا کو ایک دن کے لیے روک دیا ہے۔

ہڑتال کے پیش نظر امرناتھ یاترا پر روک
author img

By

Published : Jul 8, 2019, 12:24 PM IST

حکام کے مطابق پیر کو کسی بھی عقیدت مند کو جموں سے وادی کشمیر کی جانب سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ علیٰحدگی پسندوں نے معروف عسکریت پسند رہنما برہان وانی کی تیسری برسی پر عام ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس کا خاصا اثر معمولات زندگی پر دیکھنے کو مل ہے۔

یاد رہے کہ وادی میں ہڑتال کے پیش نظر عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے، سرکاری اور نجی دفاتر بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہے، تعلیمی ادارے بھی بند کردئے گئے ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ صرف ان یاتریوں کو امرناتھ گپھا کی جانب سفر کرنے کی اجازت ہوگی، جو پہلے ہی پہلگام اور بال تل کے بیس کیمپوں میں پہنچ چکے ہیں۔

ہڑتال کے پیش نظر امرناتھ یاترا پر روک
ہڑتال کے پیش نظر امرناتھ یاترا پر روک

کشمیر میں امرناتھ یاترا کے پیش نظر روزانہ سرینگر جموں قومی شاہراہ کا ایک حصہ کئی گھنٹوں تک عام ٹریفک کے لیے بند کیا جاتا ہے، اس اقدام کے خلاف عوامی سطح پر درعمل ظاہر کیا جارہا ہے کیونکہ ایسا کبھی امرناتھ یاترا کی تاریخ میں نہیں کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عقیدت مندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شری امرناتھ شرائن بورڈ کے چیئرمین ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے بھی عام لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یاتریوں کی سلامتی کے پیش نظر اس پابندی کو برداشت کرنا چاہیے۔

امرناتھ یاترا ہرسال موسم گرما میں منعقد کی جاتی ہے جس میں لاکھوں زائرین برف سے قدرتی طور بنے شیو لنگ کا درشن کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس برس یہ یاترا یکم جولائی کو شروع ہوئی، جو اگست کے وسط میں شراون پورنیما کے موقعے تک جاری رہے گی، جبکہ ماضی میں یہ یاترا صرف دو ہفتوں پر محیط ہوتی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.