ETV Bharat / state

Amarnath Yatra یاتریوں کی سہولت کو مزید آسان بنانےکے اقدامات کو یقینی بنانے کی کوشش - ٹریک میٹینینس کے لیے بیکن کی خدمات

شری امرناتھ جی یاترا کے سلسلے میں ضلع اننت ناگ کے چندن واڑی اور بال تل سے مقدس گپھا تک کے ٹریک کو قابل آمد و رفت بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

یاتریوں کی سہولت کو مزید آسان بنانےکے اقدامات کو یقینی بنانے کی کوشش

author img

By

Published : Jun 12, 2023, 6:33 PM IST

یاتریوں کی سہولت کو مزید آسان بنانےکے اقدامات کو یقینی بنانے کی کوشش

اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے چندن واڑی اور بال تل سے مقدس گپھا تک کے شری امرناتھ جی یاترا کے لئے ٹریک کو قابل آمد و رفت بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

پہلی بار ٹریک سے برف ہٹانے کا کام اور ٹریک میٹینینس کے لیے بیکن کی خدمات طلب کی گئی جبکہ بارڈر روڈس آرگنائزیشن کی جانب سے یاتریوں کی سہولت کیلے ہر طرح کے اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

چندن واڑی سے پسو ٹاپ اور اسے آگے تک کے ٹریک سے مکمل طور پر برف ہٹا دی گئی ہے۔ رواں برس یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے امرناتھ شرائن بورڈ اور جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں شدومد سے جاری ہیں۔

امرناتھ یاترا ٹریکس پر مرمتی کام 15 جون سے پہلے مکمل کیا جائے گا. پہلگام کے چندن واڑی اور بالتل سے امرناتھ گھپا تک دونوں ٹریکس کا تعمیراتی کام بارڈر روڈس آرگنائزیشن(بی آر او) کے سپرد کیا گیا ہے اور ان ٹریکس کا کام 15 جون 2023 تک مکمل کیا جائے گا۔ رابطہ سڑکوں کے نئے منصوبے زیر غور ہیں
یاتریوں کی بڑھتی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس طرح کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ رواں برس 5 لاکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے اس لئے یاترا کو آسان بنانے کے لیے رابطہ سڑکوں کو ترجیح دی جارہی ہے۔ بال تال اور پہلگام کو سڑک کے ذریعہ جوڑا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Army organizes Race : اننت ناگ میں فوج کے زیر اہتمام ریس منعقد

سرکار کی جانب سے امرناتھ کے دونوں ٹریکس کو بی آر او کے سپرد کر دیا گیا ہے ،جس کے چلتے بی آر او نے دونوں ٹریکس پر سرعت سے کام کرنا شروع کیا ہے۔بیکین کے مطابق ٹریکس کا کام 15 جون 2023 تک مکمل کیا جائے گا۔ جس پر مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ بیکین اہلکار ٹریک پر کام کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.