جموں: مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہاکہ زوال پذیر ٹرانسپورٹ سیکٹر کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔اس سے سینکڑوں لوگ جڑے ہوئے ہیں۔
الطاف بخاری نے یہاں گاندھی نگر، جموں میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کیا۔پروگرام کا انعقاد صدر شیڈیول کاسٹ ونگ بود ھراج بھگت اور خواتین ونگ جموں کیا۔ صوبائی صدر پونیت کور نے کیا تھا۔اس موقع پر بلبیر سنگھ بابا (بابا ٹور اینڈ ٹریولز کے مالک) اور ان کے حامیوں امرجیت سنگھ، دیویندر سنگھ، رمنیک سنگھ، گروویر سنگھ، راجندر سنگھ، اور دیگر نے الطاف بخاری کی موجودگی میں اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے الطاف بخاری نے امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے پارٹی کو زمینی سطح پر تقویت ملے گی ۔ٹرانسپورٹرز کو یقین دلایا کہ ان کی پارٹی ان کے مفادات کا تحفظ کرے گی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھے گی۔اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ جموں میں ٹرانسپورٹ سیکٹر اور کاروباری اداروں کو خاص طور پر دربار موو عملبند ہونے کے بعد نقصان ہوا ہے۔ دربار موو روایت نے ثقافتی تبادلے، دو خطوں کے درمیان بہتر افہام و تفہیم اور تجارت سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دیا تھا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر ہم جموں و کشمیر میں اگلی حکومت بناتے ہیں، تو ہم دربار موو عمل کو بحال کریں گے۔دریں اثنا، انہوں نے تقسیم کی سیاست کے لیے روایتی سیاسی جماعتوں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ ان جماعتوں نے نے جموں اور کشمیر کے خطوں کے درمیان ایک تفریقپیدا کر دی ہے۔ تاہم، اپنی پارٹی برادریوںاور دو خطوں کو ایک ساتھ لانے کے لیے اس فرق کو پر کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ممبئی میں جموں و کشمیر کی لڑکیوں کے ساتھ بدسلوکی، محبوبہ نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا
الطاف بخاری نے کہاکہ جموں و کشمیر کا مستقبل بھارت کے ساتھ ہے جسے کبھی تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔روایتی سیاسی جماعتوں پر تقسیم کی سیاست پر ہم تنقید کرتے ہیں ۔