ETV Bharat / state

آل پارٹیز مائیگرنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی نے ایل جی سے ملاقات کی - urdu news

وفد کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ حکومت معاشرے کے تمام طبقات کی یکساں اور جامع ترقی کے اصولوں پر کام کر رہی ہے۔

آل پارٹیز مائیگرنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی نے ایل جی سے ملاقات کی۔

author img

By

Published : Apr 18, 2021, 8:38 AM IST

آل پارٹیز مائیگرنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (اے پی ایم سی سی) کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے راج بھون میں ملاقات کی۔

اس کے چیئرمین ونود پنڈت کی سربراہی میں وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو کشمیری پنڈت برادری کے مختلف فلاحی امور سے آگاہ کیا۔ وفد کے ممبروں نے وزیر اعظم کے خصوصی ملازمت پیکیج کے تحت کام کرنے والے کشمیری مہاجر ملازمین کے معاملات کی طرف بھی لیفٹیننٹ گورنر کی توجہ مبذول کروائی۔

وفد کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ حکومت معاشرے کے تمام طبقات کی یکساں اور جامع ترقی کے اصولوں پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری پنڈت برادری کی فلاح و بہبود کے لئے ہم نے ان کے لئے 6000 ملازمتوں کے کام کو تیز کیا ہے، اور یہ عمل جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کو یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ ان کے پیش کردہ تمام امور پر غور کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.