جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں گزشتہ رات سے ہو رہی مسلسل برفباری کی وجہ سے جہاں علاقے میں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے وہیں انتظامیہ تمام دیہات کو سب ضلع ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ملانے والی سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔
تاہم مسلسل برفباری سے انتظامیہ کو اس بارے میں زبردست دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی اشتیاق حسین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انھوں نے آج صبح سے ہی مشینز کو کام پر لگایا ہے اور سڑکوں پر برف ہٹانے کا عمل جاری ہے جس دوران ترال ستورہ، ترال نودل اور ترال ڈاڈسرہ سڑکوں پر برف ہٹایا گیا ہے ۔
اشتیاق حسین نے کہا کہ ' محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو دیکھتے ہوئے محکمہ پوری طرح تیار ہے۔