ETV Bharat / state

دہلی میں 24 جون کو آل پارٹی میٹنگ: تازہ ترین اپڈیٹس

وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات سے قبل جموں و کشمیر کے سیاسی رہنما مشغول نظر آ رہے ہیں۔ کچھ رہنما دہلی کا رخ کر چکے ہیں۔ تاہم کچھ جموں و کشمیر میں ہی موجود ہیں۔ کئی رہنما سیاسی اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں۔

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 12:38 PM IST

Updated : Jun 23, 2021, 3:33 PM IST

دہلی میں 24 جون کو آل پارٹی میٹنگ سے قبل جموں و کشمیر میں سیاسی گہما گہمی

جموں و کشمیر کے 14 سیاسی رہنماؤں کی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ 24 جون کو ہونے والی میٹنگ کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے۔ آج جموں و کشمیر کے کچھ اہم رہنماؤں نے دہلی کا رخ کیا۔ تاہم پی اے جی ڈی کے سربراہ فاروق عبداللہ ابھی کشمیر میں ہی ہیں۔ تاہم ان کے فرزند عمر عبداللہ دہلی میں ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ فاروق عبداللہ کل 9.30 بجے دہلی جائیں گے۔

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی دہلی کے لئے روانہ ہو گئی۔

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کے ترجمان اعلیٰ محمد یوسف تاریگامی آج گیارہ بجے دہلی چلے گئے ہیں۔

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون گزشتہ روز ہی دہلی چلے گئے ہیں۔ پیپلز کانفرنس ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران گپکار اعلامیہ کا حصہ تھی لیکن بعد میں اس نے اس سے علیحدگی اختیار کر لی۔

جموں و کشمیر اپنی پارٹی، جو پی اے جی ڈی کا حصہ نہیں ہے، کے سربراہ الطاف بخاری آج دہلی روانہ ہوں گے۔ اپنی پارٹی روز اول سے ہی پی اے جی ڈی کا حصہ نہیں تھی۔

اگر جموں کی بات کریں تو یہاں بی جے پی کے رہنماؤں کی ایک میٹنگ ہوئی۔ بی جے پی کے ریاستی سربراہ رویندر رینا، سابق نائب وزیراعلیٰ کویندر گپتا اور نرمل سنگھ وزیراعظم کے جانب سے بلائی گئی میٹنگ میں شامل ہوں گے۔

جموں و کشمیر نیشنل پیتھرس پارٹی کے سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ بھی دہلی پہنچ چکے ہیں۔ وہ بھی 24 جون کو کل جماعتی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ تاہم انہیں کی پارٹی کے چیرمین ہرش دیو سنگھ جموں میں احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جموں کو الگ ریاست کا درجہ دیا جائے۔

Last Updated : Jun 23, 2021, 3:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.