ETV Bharat / state

جموں: پہاڑی اسپیکنگ بورڈ کے تحت ہاسٹلز کے کام کا جائزہ

author img

By

Published : Feb 16, 2021, 8:28 AM IST

مشیر فاروق خان نے پہاڑی اسپیکنگ بورڈ کے تحت ہاسٹلز میں طلبا کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

جموں: پہاڑی اسپیکنگ بورڈ کے تحت ہاسٹلز کے کام کا جائزہ
جموں: پہاڑی اسپیکنگ بورڈ کے تحت ہاسٹلز کے کام کا جائزہ

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے جموں میں ایک اجلاس میں پہاڑی اسپیکنگ بورڈ کے تحت ہاسٹلز کے کام کرنے کے علاوہ تارکین وطن کیمپوں (جگتی اور پرکھو) میں محکمہ سوشل ویلفیئر سے متعلق سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عہدیداروں نے مشیر کی بتایا کہ یہاں 9 ہاسٹل ہیں جن میں لڑکوں کے 6 ہاسٹل اور لڑکیوں کے 3 ہاسٹل شامل ہیں۔ افسر نے بتایا کہ طلبا کی حفاظت کے لیے ہاسٹل عمارات کی مناسب مرمت کرنے کی ضروری ہے۔

مشیر نے کہا کہ جو پہاڑی اسپیکنگ بورڈ کے تحت ہاسٹلز میں رہائش حاصل کرنے کے خواہاں ہیں انہیں لازمی طور پر تمام سہولیات فراہم کی جائے اور اس کے علاوہ انہوں نے ملازمین کو مشن موڈ میں کام کرنے پر بھی زور دیا۔

تارکین وطن کیمپوں میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی سرگرمیوں خصوصا آنگن واڑی مراکز میں جائزہ لیتے ہوئے مشیر نے افسران سے کہا کہ وہ اسکیموں میں بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا کریں تاکہ ہر اہل فرد کو اس سکیم سے مستفید کیا جاسکے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ بچوں کو فراہم کی جانے والی غذائیت کی نگرانی کے لیے ہر آنگن واڑی سنٹر میں باقاعدہ دورے کریں۔

انہوں نے بچوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے آنگن واڑی مراکز کو مستحکم کرنے کے لئے بھی کہا۔

مشیر نے افسران پر زور دیا کہ وہ جوش سے کام کریں کیونکہ محکمہ معاشرے کے غریب اور پاسماندہ طبقوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔

اس موقع پر پرنسپل سکریٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بپل پاٹھک اور محکمہ سوشل ویلفیئر اور پہاڑی اسپیکنگ بورڈ کے دیگر اعلی افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.