ETV Bharat / state

بصیرخان کا مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس کا دورہ - جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان

اس موقع پر مشیر بصیر خان نے ہدایت دی کہ لیفٹیننٹ گورنر کے حالیہ دورے کے دوران کمپلیکس سے متعلق دی گئیں تمام ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے تاکہ تمام کام جلد سے جلد مکمل ہوسکے۔

بصیرخان کا مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس کا دورہ

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 4:50 PM IST

جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج شاہی ڈوگرہ تاریخ کی علامت مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس کا دورہ کیا اور وہاں جاری بحالی اور رینوویشن کاموں کا جائزہ لیا۔

اس دوران مبارک منڈی ہیریٹیج سوسائٹی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر دیپیکا شرما، ڈوگرہ صدر سبھا کے صدر گلچین سنگھ چرک اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مشیر بصیر خان نے ہدایت دی کہ لیفٹیننٹ گورنر کے حالیہ دورے کے دوران کمپلیکس سے متعلق دی گئیں تمام ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے تاکہ تمام کام جلد سے جلد مکمل ہوسکے۔

مشیر کو بحالی اور رینوویشن کاموں کے بارے میں بتایا گیا۔ انہوں نے بحالی اور تحفظ کے کام کی پیشرفت اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے ڈوگرہ آرٹ میوزیم، ماسٹر سنسار چند گیلری، آرکولوجی گیلری سمیت کمپلیکس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور کاموں کی پیشرفت کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تاریخی ریکارڈوں کے تحفظ میں جوش و جذبے سے کام کریں۔ انہوں نے ڈوگرہ آرٹ میوزیم کی بحالی، تاریخی ریکارڈوں کے تحفظ وغیرہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ ان ڈھانچوں کی تفصیلات بھی طلب کیں جن کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔

مشیر بصیر خان نے یہ بھی کہا کہ وراثت کو اس کی اصل شان میں لانے کے لئے بحالی کے کاموں کی وقتا فوقتا مانیٹرنگ ہونی چاہئے اور کہا کہ مبارک منڈی ہیریٹیج سوسائٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی اس سلسلے میں باقاعدہ اجلاس کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نمی ، فنگس وغیرہ سے ہونے والے نقصان کو روکنے کے لئے باقاعدگی سے کیمیائی مادوں کا چھڑکاؤ ہونا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.