جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کے عہدے پر ایڈوکیٹ آصف رونیال منتخب ہوئے ہیں۔
الیکشن افسر کے ذریعے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایڈوکیٹ آصف کو 31 ووٹ جبکہ بلبر سنگھ کو 12 ووٹ ملے۔
ایڈوکیٹ کلونت سنگھ سمبڑیا کو بلامقابلہ نائب صدر، ایڈوکیٹ سجاد سینت کو جنرل سیکریٹری اور سندیپ سنگھ کو خزانچی منتخب کیا گیا ہے۔
انتخابات کے اعلان کے بعد نو منتخب بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ آصف رونیال نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ 'وہ وکلاء کی بہبودی کے لیے کام کریں گے اور ترجیہی بنیاد پر بار وکلاء کے لیے چیمبر تعمیر کروانے کی کوشش کریں گے۔'
اس سلسلے میں وہ متعلقہ محکمہ کے افسروں سے رابطہ بھی کریں گے۔