ETV Bharat / state

رامبن: انتظامیہ کورونا وائرس کے حالات سے نمٹنے کے لئے پر عزم - رامبن ای ٹی وی بھارت خبر

جموں وکشمیر کے ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن مسرت الاسلام نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 'ضلع اسپتال رامبن میں 1500 ایم پی ایل آکسیجن جنریشن پلانٹ کا کام بہت جلد مکمل ہو جائے گا اور ضلع ہسپتال و ٹراما سنٹر میں قائم کوویڈ اسپتال کے وارڈز کو آکسیجن کی سپلائی کے لیے پائپ لائن کے ذریعہ منسلک کر دیا جایے گا۔ آکیسجن سلینڈروں کو بھی بیک اپ کے طور پر رکھا گیا ہے۔

حالات سے نمٹنے کے لئے پر عزم
حالات سے نمٹنے کے لئے پر عزم
author img

By

Published : Jun 5, 2021, 4:18 PM IST

رامبن کے ضلع ترقیاتی کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات اسی لئے اٹھائے جارہے ہیں تاکہ بوقت ضرورت مذکورہ طبی اشیاء کو استعمال میں لایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 90فصدی آکسیجن سلینڈر موجود ہیں۔ اور لیول دو اسپتال میں تقریبا 95 کوویڈ مریضوں کو بغرض علاج داخل کیا گیا تھا ۔جس میں سے 90 مریض صحت یاب ہو کر گھر جاچکے ہیں۔

حالات سے نمٹنے کے لئے پر عزم

ڈی سی نے ان لاک کے متعلق کہا کہ انہوں نے گائیڈ لائن کے مطابق ضلع میں لاک ڈاؤن کو ہٹا دیا ہے۔ اب صرف ہفتہ وار لاک ہی ڈاؤن نافذ ہے ۔ جو جمعہ کی شام سے پیر کی صبح تک جاری رہے گا۔ تاہم رات کے لیے کرونا کرفیو دیگر اضلاع کی طرح رامبن میں بھی جاری رہے گا۔

ہفتہ وار لاک ڈاؤن اور ان لاک کے حوالے سے انہوں نے کہا قصبہ رامبن ،بٹوت اور بانہال میں بازاروں کو کھولنے کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔ کورونا کرفیو کے نفاذ سے قبل ہفتہ وار لاک ڈاؤن میں جس طرح دکانیں کھولی جاتی تھیں ٹھیک اسی طر ح کاروباری اِدارے کھولے جائیں گے۔

ہفتہ وار لاک ڈاؤن اور ایک دن کے وقفہ کے بعد مارکیٹ کھولنے کے عمل کو زمینی سطح پر نافذ کرنے کے لئے پولیس، مجسٹریٹ کو خصو صی ہدایات دی گئی ہیں ۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور گائیڈ لائن کی پاسداری کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنتالیس برس سے زائد عمر کے افراد کو بڑے پیمانے پر ویکسینیشن دی جارہی ہے ۔ جبکہ 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد شروع کی جائیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلح صدر مقام رامبن کے علاوہ بانہال ،بٹوت میں بھی لیول ٹو کے اسپتال کا انتظام کیا گیا ہے ۔ تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت میں حالات سے نمٹا جا جاسکے۔

انہوں نے دعویٰ کیا لاک ڈاؤن کے نفاذ کے سبب مثبت کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.