ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی سے ملاقات کی درخواستیں - پارٹی رہنماؤں نے میٹنگ

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے پیر کو کہا کہ’ جموں وکشمیر انتظامیہ اپنے قائدین کو پارٹی صدر محبوبہ مفتی سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہی ہے‘۔

محبوبہ مفتی سے ملاقات کی درخواستیں
محبوبہ مفتی سے ملاقات کی درخواستیں
author img

By

Published : Dec 17, 2019, 5:10 PM IST

ایک بیان میں پی ڈی پی کے ترجمان نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں نے میٹنگ کی اور پارٹی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی مسلسل نظربندی پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ محبوبہ کی مسلسل نظربندی کو "غیر جمہوری" قرار دیتے ہوئے رہنماؤں نے انتظامیہ کو بار بار درخواستوں کے باوجود بھی ان سے ملاقات کی اجازت نہ دی ۔
10 دسمبر کو پی ڈی پی رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر سرینگر کو محبوبہ مفتی سے ملنے کی درخواست کی تاہم ابھی تک محبوبہ مفتی سے کسی سے بھی ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
بیان کے مطابق پی ڈی پی رہنماؤں نے انتظامیہ کے روی کو غیر اطمینان بخش قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ’ اگر رہنماؤں کو محبوبہ مفتی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی ہے تو وہ عدالت سے رجوع کریں گے‘۔
بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ ’ پی ڈی پی صدر کی نظربندی غیر جمہوری ، غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے‘۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.