ETV Bharat / state

پلوامہ: ریت کی گاڑیاں ضبط - جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں انتظامیہ نے دریائے جہلم سے غیر قانونی طور پر ریت نکالنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے۔

غیر قانونی طور دریا سے ریت نکالنے والوں کے خلاف کارروائی
author img

By

Published : Nov 2, 2019, 7:48 PM IST

Updated : Nov 2, 2019, 8:57 PM IST

نمائندے کے مطابق ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر اے ڈی سی اونتی پورہ اور محکمہ جیالوجی اینڈ مائیننگ کی ٹیم نے مشترکہ طور اونتی پورہ میں دریائے جہلم سے غیر قانونی طور ریت نکالنے کے خلاف مہم چلائی، اور چھاپے کے دوران ایک جے سی بی (JCB)، ایک ٹپر گاڑی اور ذخیرہ کی گئی ریت کو بھی ضبط کیا گیا۔

غیر قانونی طور دریا سے ریت نکالنے والوں کے خلاف کارروائی

اس ضمن میں انتظامیہ نے عوام کو انتباہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور جہلم سے ریت نہ نکالیں کیونکہ اس وجہ سے جہلم کے باندھ ٹوٹنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے اور رہائشی علاقوں کے ڈوبنے کا بھی خطرہ لاحق رہتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی سرکار کی جانب سے دفعہ 370کی منسوخی اور جموں و کشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام والے علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد وادی میں حالات دگر گوں ہیں، اور ان نامساعد حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جہلم و دیگر آبی ذخائر سے غیر قانونی طور ریت اور باجری وغیرہ نکلانے کا سلسلہ تیز ہو گیا تھا، وہیں آبی پناہ گاہوں اور قومی شاہراہ کے ارد گرد اور دیگر مقامات پر جہاں تعمیرات کا کام ممنوع ہے وہاں بھی نامساعد حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کا کام کاج بھی شد و مد سے جاری ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Nov 2, 2019, 8:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.