ETV Bharat / state

اغوا طالب علم بازیاب - اغوا ہونے والے کمسن طالب علم

جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں ایک آرمی پبلک اسکول کی پانچویں جماعت کے طالب علم انرودھ شرما کو پیر کے روزنامعلوم افراد نے اُس وقت اغوا کرلیا تھا، جب وہ اسکول سے گھر آرہا تھا۔

Abducted Student Recovered
author img

By

Published : May 8, 2019, 2:32 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے پیر کے روز ضلع سانبہ کے بڑی برہنما علاقے سے اغوا ہونے والے کمسن طالب علم کو باز یاب کیا ہے، تاہم اس سلسلے میں فی الوقت کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے بدھ کی صبح اغوا شدہ کمسن طالب علم کو بڑی برہمنا سے بازیاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے تاہم پولیس قصورواروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

آئی جی پولیس جموں منیش کمار سنہا نے اغوا شدہ کمسن طالب علم کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے یو این آئی کو فون پر بتایا 'اغوا شدہ طالب علم کو بدھ کی صبح بازیاب کیا گیا'۔

اغوا کاروں نے اغوا شدہ طلاب علم کے والد کو فون کرکے ایک کروڑ روپے کے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

Intro:Body:

jeelani

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.