مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں مہاتما گاندھی یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کیا، اس موقع ڈی جی پی دلباغ سنگھ بھی خاص طور پر موجود رہے۔
اس دوران مقررین نے مہاتما گاندھی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عدم تشدد کے ذریعہ مہاتما گاندھی نے ملک کی آزادی کیلئے جدوجہد کی تھی اور مہاتما گاندھی کا پیغام دنیا بھر میں مشعل راہ بن چکا ہے۔
مزید پڑھیے:-
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قریب فائرنگ، طالب علم زخمی
کورونا وائرس: کشمیر کے اسکمز میں الگ وارڈز قائم
ڈائیریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کہا 'آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مہاتما گاندھی کے اصولوں پر عمل کیا جائے تاکہ دنیا میں امن و استحکام برقرار رہے۔
انہوں نے بچوں سے اپیل کی 'وہ گاندھی جی کی دی ہوئی تعلیمات کو اپنائیں۔ اس وقت جگہ جگہ پر فرقہ پرست افراد ملک کو بانٹنے کا کام کر رہے ہیں لہذا گاندھی جی کی دی ہوئی قربانی کو یاد رکھ کر ملک کو مضبوط کرنا چاہیے'۔
واضح رہے کہ گاندھی جی کو 30 جنوری سنہ 1948 کو ہندو قوم پرست ناتھو رام گوڈسے نے قتل کر دیا تھا۔
مزید پڑھیے:-
پلوامہ حملے کے متعلق نوید بابو سے پوچھ گچھ
کشمیر: پہلگام میں سی آر پی ایف اہلکار کی خود کشی