ETV Bharat / state

Pregnant Woman Airlifted to Hospital کشتواڑ میں فضائیہ کی مدد سے حاملہ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا

author img

By

Published : Feb 22, 2023, 11:01 PM IST

ضلع کشتواڑ میں درد زہ میں مبتلا دو خاتون کو سول انتظامیہ کی درخواست پر فوج نے بھارتی فضائیہ کی مدد سے کشتواڑ ہسپتال منتقل کیا چونکہ علاقہ میں برفباری اور خراب موسم کے سبب سڑکیں بند پڑی ہوئی ہیں۔

کشتواڑ میں فضائیہ کی مدد سے حاملہ خاتون ہسپتال منتقل

جموں و کشمیر: سرحدی ضلع کشتواڑ کے دور دراز علاقہ نوا پاچی میں دو حاملہ خاتون کو فوج نے ائیر فورسز کے جہاز کے ذریعے کشتواڑ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ فوج کے مطابق سول انتظامیہ کی درخواست پر حاملہ خاتون کو بذریعہ جہاز کشتواڑ پہنچایا۔ بھارتی فوج کے کمانڈنگ آفیسر گیارہ راشٹریہ رایفلز نے یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ دردزہ کی وجہ سے دو حاملہ خاتون کی تشویشناک حالت کے پیش نظر فوج نے دونوں خاتون کو بھارتی فضائیہ کے ذریعہ کشتواڑ ضلع ہسپتال پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی سول انتظامیہ نے حاملہ خاتون کی مدد کے لیے درخواست کی تو فوج نے فوری طور پر کارروائی کی اور بھارتی فضائیہ کے جہاز کا بندوبست کیا، تاکہ حاملہ خاتون کی جان بچائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے فضائیہ کے ساتھ مشترک کوششوں سے اس حاملہ خاتون کو تشویشناک حالت میں کشتواڑ کے دوردراز علاقے نوا پاچی سے کشتواڑ ہسپتال پہنچانے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فوجی ترجمان کے مطابق فوج اس مشکل وقت میں لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ زیادہ تر سردیوں کے دوران یہاں زمینی راستہ بند ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ مکمل طور پر ضلع ہیڈ کوارٹر سے منقطع ہوجاتا ہے۔ کشتواڑ کے دور دراز علاقہ مڑواہ ،واڑون، دچھن جہاں بھاری برفباری کے چلتے زمینی راستہ پوری طرح سے بند ہو جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے علاقہ میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.