وادی کے کاشتکاروں کو نمائش فراہم کرنے اور زراعت کے میدان میں جدید رجحانات اور ٹکنالوجیز سے آگاہی حاصل کرنے کے مقصد کے ساتھ، محکمہ زراعت کولگام نے مرکزی حکومت کی طرف سے عملانے جانے والی اسکیم(ایم آئی ڈی ایچ)کے تحت 25 افراد پر مشتمل کسانوں کے ایک گروپ کو زرعی ٹکنالوجی کے تحت نمائش کے دورے پر روانہ کیا۔
حصہ لینے والے کاشتکاروں کو زراعت میں جدید تکنیکوں، ثقافتی طریقوں کے بہترین انتظام کے سلسلے میں مختلف فصلوں کی کاشت ، فصل اور فصل کے بعد کی انتظامیہ کی حکمت عملی اور مارکیٹنگ سے واقف ہوں گےلیکن محکمہ کو اس بات کی شاید علمت نہں کہ وہ سرکاری حکم نامے کو بالائے طاق رکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انتظامیہ کی طرف سے ایک حکم نامہ نکالا گیا جس میں تمام تدریسی عمل اسکول و دیگر کئی ادرے جس میں لوگوں کا ہجوم رہتا ہیں کو مواخر کرنے کا حکم نامہ دیالیکن زراعت محکمہ کولگام نے ایسے قوانین کی خلاف ورزی کی۔
ادھر چیف ایگریکلچر آفیسر کولگام، ناصر احمد لون نے کہا کہ کسانوں پر زور دیا کہ وہ ماہرین اور ہم منصبوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس دورے کا بھر پور فائدہ اٹھائیں تاکہ کھیتی باڑی کی جدید تکنیکوں کے بارے میں جدید معلومات اور جانکاری حاصل ہوں۔ اور اس دوارن انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری حکم نامے پر ہی چلتے ہیں۔