ETV Bharat / state

محکمہ بجلی کی ناقص کارکردگی

ریاست جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں کئی دیہات بجلی نظام کی ابتر صورتحال سے سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

محکمہ بجلی کی ناقص کارکردگی
author img

By

Published : Jun 9, 2019, 8:30 PM IST

اس ضمن میں محکمہ بجلی پوری طرح سے غیر سنجیدہ ہے۔ ضلع کی تحصیل راجگڑھ کا چکہ کنڈی گاؤں اس کی ایک تازہ مثال ہے۔

علاقے میں بجلی نظام پوری طرح سے درہم برہم ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق ان کا بجلی ٹرانسفارمر گزشتہ ایک سال کے دوران کئی مرتبہ خراب ہو چکا ہے باوجود اس کے کہ اس پر بہت کم لوڈ ہے۔

محکمہ بجلی کی ناقص کارکردگی

مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں کے سبھی افراد بجلی کرایہ وقت پر ادا کرتے ہیں اس کے باوجود کئی ہفتوں سے بجلی سے محروم ہیں۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ بجلی کی ترسیلی تاریں اتنی خراب اور پرانی ہیں کہ کبھی بھی گر سکتی ہیں، بجلی کے کھمبے نہ ہونے کے سبب اب تاریں لکڑی کے عارضی کھمبوں اور سبز درختوں سے باندھ لی گئی ہیں اور یہ پول بہت بوسیدہ حالت میں ہونے کے علاوہ تاریں زمین سے بہت کم اونچائی پر لٹکتی رہتی ہیں۔ لوگوں کو آتے جاتے ان سے ٹکرانے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق ریاست کا سب سےبڑا بپن بجلی پروجیکٹ بلغہار چندرکوٹ 900 میگاواٹ روزآنہ بجلی تیار کرکے دوسری ریاستوں کو سپلائی کرتا ہے، پروجیکٹ کا ڈیم چکہ کنڈی کی زمین پر تعمیر کیا گیا ہے، گاوں والوں کو سرکاری نوکری تو دور کی بات، بجلی بھی فراہم نہیں کی گئی ہے۔

مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں فوری مداخلت کی اپیل کر کے علاقے میں 250 کلو واٹ ٹرانسفارمر نصب کرنے کے علاوہ نئے پول اور تاریں نصب کرانے کی اپیل کی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.