ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دفعہ 370 قرارداد: بی جے پی کی ہنگامہ آرائی، اسمبلی کی کارروائی کل تک کے لیے معطل

اسپیکر عبد الرحیم راتھر نے بی جے پی کی ہنگامہ آرائی پر اجلاس پہلے ایک گھنٹے، بعد ازاں پورے دن کے لیے ملتوی کر دیا۔

دفعہ 370 قرارداد پر بی جے پی نے کی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی
دفعہ 370 قرارداد پر بی جے پی نے کی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

Updated : 1 hours ago

سرینگر: جموں کشمیر اسمبلی میں دفعہ 370 کی بحالی کے حوالے سے قرارداد کی منظوری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان نے مسلسل ہنگامہ کیا اور نشستوں پر بیٹھنے سے انکار کر دیا، جس کے باعث اسپیکر عبد الرحیم راتھر نے بدھ کو اجلاس ایک گھنٹے کے لیے بعد ازاں اگلے روز یعنی جمعرات تک کے لیے ملتوی کر دیا۔

بی جے پی کی ہنگامہ آرائی، اسمبلی کی کارروائی کل تک کے لیے معطل (ای ٹی وی بھارت)

اسمبلی میں تمام 28 بی جے پی ارکان نے ایوان کے وسط میں احتجاج جاری رکھا اور اسپیکر کی بار ہا اپیلوں کے باوجود نشستوں پر بیٹھنے سے گریز کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ ’’براہ کرم اپنی نشستوں پر بیٹھیں، ہم ایل جی کے خطاب پر بحث کرنے جا رہے ہیں۔‘‘ تاہم بی جے پی ارکان نے احتجاج، ہنگامہ جاری رکھا اور اپنی نشستوں پر نہیں بیٹھے۔ اسپیکر عبد الرحیم راتھر نے پہلے اعلان کیا کہ ’’اجلاس ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔‘‘ بعد ازاں بی جے پی کی جانب سے مسلسل احتجاج اور ہنگامہ آرائی پر اسپیکر نے بدھ کے روز کی مکمل کارروائی معطل کر دی۔

قبل ازیں، سینئر این سی رہنما اور نائب اسپیکر سریندر چودھری نے دفعہ 370 کی بحالی کی قرارداد پیش کی، جسے اکثریتی ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔ قرارداد کی حمایت دو آزاد ارکان شبیر کلے اور شیخ خورشید، تین پی ڈی پی ارکان وحید الرحمان پرہ، میر فیاض احمد اور رفیق احمد، اور پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد لون نے کی، جبکہ کانگریس کے ارکان خاموش رہے۔ بی جے پی کے رہنماؤں نے قرارداد کی منظوری پر شدید احتجاج کیا اور این سی پر پاکستانی اور ملک دشمن ایجنڈا چلانے کا الزام عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر اسمبلی میں خصوصی حیثیت سے متعلق قرارداد منظور

Last Updated : 1 hours ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.