پولیس کے مطابق منگل کی رات پولیس پارٹی نے نگروٹہ علاقے میں ایک گاڑی کو روکا اور تین افراد کے قبضے سے 110 گرام ہیروئن برآمد کی۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت جمنا گیری، شام لال اور محمد اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔
پولیس اہلکار نے کہا کہ نگروٹہ علاقے میں پولیس کی مشترکہ ٹیم نے منگل کی شب تین گاڑیوں کو روک کر چار افراد کے قبضے سے اسپاسموپروکسیون کے 900 کیپسول اور کوڈین فاسفیٹ کی 250 بوتلیں سمیت نشہ آور دوائیں برآمد کیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی شناخت ادھم سنگ عرف رکی، سمیر مرزا ، وشال شرما اور منیش شرما کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر جموں کے چھنی کے مقام پر پولیس پارٹی نے ایک ٹرک کو روکا جو پنجاب سے سرینگر جارہا تھا۔
ٹرک سے کوڈڈیل کی 145 بوتلیں، ویلیکریکس کی 2025 بوتلیں اور میکسکوف کی 330 بوتلیں سمیت نشہ آور ادویات برآمد کی گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ دو افراد جن کی شناخت ساجد احمد ڈار اور مرفعت احمد کے نام سے ہوئی ہے ، وہ کشمیر کے رہنے والے ہیں ۔ دونوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔