ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 894 نئے مثبت معاملات اور10 اموات

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 894نئے مثبت معاملات درج کئے گئے اور10اموات ہوئیں۔

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 894نئے مثبت معاملات اور10 اموات

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 3:03 PM IST

محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق قومی اوسط 1.93کے برخلاف ریاست میں اموات کی شرح 0.76درج کی گئی ہے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست میں 8794معائنے کئے گئے اور 421افراد کے لعاب کے نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

گذشتہ شب تک 2006افراد روبہ صحت ہوئے جس کے بعد ریاست میں اس وائرس سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 70,132تک جاپہنچی۔

ریاست میں 21,420سرگرم معاملات ہیں۔جی ایچ ایم سی میں 147نئے معاملات درج کئے گئے جس کے بعد ضلع رنگاریڈی کا نمبر آتا ہے جہاں 85،کریم نگر ضلع میں 69،پداپلی ضلع میں 62اور سدی پیٹ ضلع میں 58نئے معاملات درج کئے گئے۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.