ETV Bharat / state

پانی نہ ملنے پر بچوں کا احتجاج - ضلع پونچھ

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں ایک سرکاری اسکول میں طلباء پانی جیسی اہم بنیادی ضرورت سے محروم ہیں اور اس کے لیے انہیں احتجاج کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

پانی نہ ملنے پر بچوں کا احتجاج
author img

By

Published : May 20, 2019, 10:52 PM IST

ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں گورنمنٹ پرائمری اسکول پولیس پوسٹ بالاکوٹ کے بچوں نے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے اعلی افسران کے خلاف احتجاج کیا۔

اپنی کلاس ورک معطل کرکے اسکولی طلباء نے احتجاج کر کے نعرے بازی کی۔

پانی نہ ملنے پر بچوں کا احتجاج

بچوں نے مطالبہ کرکے کہا کہ متعلقہ سکول ایل او سی پر قائم ہے، جہاں پینے کے صاف پانی کا کوئی معقول بند وبست نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں گرمی کے ایام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیت الخلاءکے لیے بھی انہیں بہت دور سے پانی لانا پڑتا ہے اور پینے کے لیے گھر سے پانی ساتھ لے کر آنا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ 50 سے زائد بچوں کے لیے مِڈ ڈے میل پکانے کے لیے بھی پانی میسر نہیں ہوتا ہے۔

بچوں نے اپنی پلیٹیں اور پانی کی بوتلیں اپنے سامنے رکھ کر افسران کے خلاف احتجاج کیا۔

ڈپٹی سی ای او مینڈھر سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ پانی کے معاملے کو لے کر انہوں نے تمام لوازمات مکمل کرکے متعلقہ محکمہ کو اسکول میں پانی کا انتظام کرنے کے لیے ہدایت دی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.