باسط ریاض کل اپنے گھر کی تیسری منزل پر کھیلتے کھیلتے کھڑکی سے گر کر شدید زخمی ہو گیا تھا، جس کے بعد اسے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال راجپورہ لے جایا گیا تھا۔
ڈاکٹروں نے بچے کی نازک حالت کو دیکھ کر اسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا تھا۔ نازک حالت کی وجہ سے کمسن بچے کو ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹروں کی لاکھ کوششوں کے باوجود کمسن بچے نے آج صبح آخری سانس لی۔
گاؤں میں جوں ہی بچے کے مرنے کی خبر پہنچی تو گاؤں میں ماتم چھا گیا۔
کمسن بچے کو اس کے آبائی گاؤں دربگام میں آج دوپہر کو سپردِ خاک کیا گیا۔