دوسری جانب وادی میں جاری ہڑتال جمعہ کے روز 61 ویں دن میں داخل ہوگئی۔ اس دوران سری نگر کے پائین شہر میں لوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت پر ایک بار پھر پابندیاں عائد کی گئیں۔
دیگر 9 اضلاع کے قصبہ جات میں دفعہ 144 کے تحت چار یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ نیز وادی بھر میں سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری بدستور تعینات ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمانئدے کے مطابق کشمیر کے دس اضلاع میں جمعہ کو مسلسل 61 ویں روز بھی دکانیں اور دیگر تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہا۔ تعلیمی ادارے بند رہے اور سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری بہت کم دیکھی گئی۔
تاہم جمعہ کو بھی سرینگر کے سول لائنز اور اضلاع کو سرینگر کے ساتھ جوڑنے والی سڑکوں پر نجی گاڑیاں چلتی ہوئی نظر آئیں۔