ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا سے مزید 608 افراد متاثر - کورونا وائرس کے 608 نئے کیسز

سیرو (اینٹی باڈیز) تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ وادی میں 38.8 فیصد آبادی اس وائرس سے متاثر رہ چکی ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا سے مزید 608 افراد متاثر

author img

By

Published : Nov 22, 2020, 7:35 AM IST

جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز کورونا وائرس کے 608 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس طرح متاثرین کی کل تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 984 ہوگئی۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلٹین کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے دو افراد کی موت ہوئی جس سے اموات کی تعداد 1،624 ہوگئی۔

حکام نے بتایا کہ تازہ ترین کیسز میں سے 311 جموں صوبے اور 297 وادی کشمیر سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ سرینگر میں سب سے زیادہ 124 مثبت کیسز اس کے بعد جموں میں 115 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں 5720 فعال معاملات ہیں جبکہ اب تک اس وائرس سے 98،640 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

دریں اثنا مرکزی علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو افراد کووڈ 19 سے فوت ہوگئے جن میں ایک جموں اور ایک کشمیر سے تھا۔

واضح رہے کہ سیرو (اینٹی باڈیز) تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ وادی میں 38.8 فیصد آبادی اس وائرس سے متاثر رہ چکی ہے۔

اس تحقیق سے جڑے ریسرچرز کے مطابق وادی کے دس اضلاع سے 8648 خون کے نمونے جمع کیے گئے۔ ان نمونوں کی جانچ جی ایم سی کے بائیوکیمسٹری لیباریٹری میں کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ 'پلوامہ میں 43.1 فیصد، بڈگام میں 43.0 فیصد، کپواڑہ میں 42.3 فیصد، سرینگر میں 40.7 فیصد، بانڈی پورہ میں 39.8 فیصد، گاندربل میں 39.0 فیصد، اننت ناگ میں 35.2 فیصد، بارہمولہ میں 34.6 فیصد، شوپیاں میں 31.9 فیصد اور کولگام میں 28.5 فیصد آبادی اس وائرس سے متاثر رہ چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.