ETV Bharat / state

شوپیان تصادم میں پانچ عسکریت پسند ہلاک - three militant killed in shopian encounter

کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ 'آج صبح میں سرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی۔ فورسز نے اس کے جواب میں کارروائی کی جس میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے جن میں دو کمانڈر بھی شامل ہیں۔'

three militant killed in shopian encounter, mobile internet snappped
شوپیان تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک
author img

By

Published : Jun 7, 2020, 8:48 AM IST

Updated : Jun 7, 2020, 7:01 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے ریبن امام صاحب علاقے میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے انکاؤنٹر میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

فورسز اہلکاروں کی ٹیم میں فوج کی 1 آر آر، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس شامل ہے، ریبن علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے پورے علاقہ کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی کی۔

شوپیان تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک

تلاشی کارروائیوں کے دوران فورسز اہلکار جب ایک رہائشی مکان کی طرف تلاشی کرنے کے غرض سے آگے بڑھنے لگے تو اس مکان میں چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر زبردست فائرنگ شروع کردی۔ فورسز اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی شروع کی جس میں پانچ عسکریت پسندوں ہلاک ہو گئے۔

کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ 'گزشتہ روز شوپیان کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ پانچ عسکریت پسند ریبن گاوں میں چھپے ہوئے ہیں جس کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا۔'

کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ 'آج صبح میں سرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی۔ فورسز نے اس کے جواب میں کارروائی کی جس میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے جن میں دو کمانڈر بھی شامل ہیں۔

انکاونٹر شروع ہوتے ہی ضلع میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا۔ ادھر ضلع کولگام میں بھی موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔

Last Updated : Jun 7, 2020, 7:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.