اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک نجی گاڑی اچانگ کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق وہ ایک کمسن کی لاش کو جموں سے لارہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ افراد جموں سے کشتواڑ جا رہے تھے۔ تمام افراد کی شںاخت سنجے کمار، پون کمار، ریکھا دیوی، ریتا دیوی اور کیول کرشن کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کا تعلق تحصیل درب شالا کے بھادٹ گاؤں سے تھا۔
دریں اثنا سابق وزیر سید محمد الطاف بخاری نے اس دلخراش سڑک حادثے پر اظہار دکھ و غم اور پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔
انہوں نے جموں کشمیر کے خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں آئے روز پیش آنے والے دلدوز سڑک حادثات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس علاقے میں پیش آرہے دلخراش سڑک حادثات کی روک تھام کے لئے کار گر اور موثر قدام جنگی بنیادوں پر کریں