ETV Bharat / state

پانچ اضلاع میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن کا انتخاب آج

جموں صوبے میں جموں اور کٹھوعہ جبکہ کشمیر صوبے میں سرینگر، شوپیاں اور کولگام میں پانچ ڈی ڈی سی کونسلرز آج پہلے مرحلے کے انتخابات میں اپنے چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کا انتخاب کریں گے۔

پانچ اضلاع میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن کا انتخاب آج
پانچ اضلاع میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن کا انتخاب آج
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 10:45 AM IST

جموں و کشمیر کے پانچ اضلاع میں ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کے لئے پہلی بار انتخابات آج ہوں گے۔

جموں صوبے میں جموں اور کٹھوعہ جبکہ کشمیر صوبے میں سرینگر، شوپیاں اور کولگام میں پانچ ڈی ڈی سی کونسلر آج پہلے مرحلے کے انتخابات میں اپنے چیئرپرسن اور ڈپٹی چیئرپرسن منتخب کریں گے۔

بی جے پی جموں اور کٹھوعہ اضلاع میں بلامقابلہ چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن کے لئے انتخاب جیتنے کے لئے تیار ہیں۔ جموں کو شیڈول کاسٹ کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔

بی جے پی نے بھلوال سے سابق رکن اسمبلی اور ڈی ڈی سی ممبر کو چیئرمین کے عہدے کے لئے اور جموں ضلع میں وائس چیئرمین کے لئے ڈی سی ڈی ممبر سورج سنگھ کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ جموں ضلع میں چیئرمین کا عہدہ شیڈول کاسٹ کے لئے مختص ہے۔

ضلع کٹھوعہ میں بی جے پی نے چیئرمین کے عہدے کے لئے باسوہلی سے ڈی ڈی سی ممبر کرنل (ریٹائرڈ) مان سنگھ اور کٹھوعہ سے ڈی ڈی سی ممبر راگنن سنگھ عرف ببلو کو نائب چیئرمین کے لئے منظوری دی ہے۔

دریں اثنا سرینگر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کا چیئرپرسن منتخب ہونے کا امکان ہے کیونکہ پارٹی کو نو ڈی ڈی سی اراکین کی حمایت حاصل ہے جبکہ کولگام میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی ایم) کا چیئرپرسن منتخب ہوگا۔

ڈی جی ڈی کے ممبر قیصر احمد گنائی پی اے جی ڈی کے ٹکٹ پر چیئرپرسن کی حیثیت سے انتخاب میں حصہ لیں گے جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے منظور احمد بھٹ نائب چیئرپرسن کے عہدے کے لئے انتخاب لڑیں گے۔ تاہم پی اے جی ڈی کے امیدواروں کے پاس اکثریت نہیں ہے اور انہیں چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن کے منتخب ہونے کا امکان نہیں ہے۔

اپنی پارٹی کو کم از کم نو ڈی ڈی سی اراکین کی حمایت حاصل ہے کیونکہ پہلی بار ہونے والے انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد آزاد امیدواروں میں سے بہت سے پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ امکان ہے کہ اے پی بلال احمد بھٹ کو بطور چیئرمین امیدوار کھڑا کرے گی۔

ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری، جو ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) بھی ہیں، نے پیر کو کونسل کی چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کا انتخاب کرنے کے لئے ڈی ڈی سی سرینگر میں منتخب ممبروں کے اجلاس کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

خیال رہے کہ دیگر اضلاع میں اس طرح کے انتخابات 10 اور 20 فروری تک منعقد کرانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر جموں و کشمیر کے کے شرما نے کہا "شوپیاں، کولگام، کٹھوعہ اور جموں سمیت چار اضلاع کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کی گئی اور ان انتخاب کا عمل 20 دن میں مکمل کرنا ہے۔"

واضح رہے کہ جموں اور کشمیر میں 20 کونسلز تشکیل کی جائيں گی۔ ہر ضلع میں کونسل 14 ممبران پر مبنی ہے جس کا ایک چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن منتخب کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ دسمبر میں ہوئے ان انتخابات میں بی جے پی نے 75 جبکہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن نے 110 حلقوں پر کامیابی حاصل کی تھی، پی ڈی پی کے 27، کانگریس کے 26 جب کہ 42 آزاد امیدوار بھی منتخب ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.