ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے دوران 4جی کو بحال کرنے کا مطالبہ - تیز رفتار انٹرنیٹ

چین کے ووہان سے شروع ہونے والے خطرناک کورونا وائرس پوری دنیا میں بڑی تیزی سے پھیل گیا ہے۔ وہیں اب اس وبا نے وادی کشمیر کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے۔

لاک ڈاون کے دوران 4جی کو بحال کیا جائے
لاک ڈاون کے دوران 4جی کو بحال کیا جائے
author img

By

Published : Mar 21, 2020, 10:46 AM IST

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر جہاں دنیا بھر میں لوگوں کو نہایت ہی احتیاط برتنے کے ساتھ ساتھ انہیں گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تلقین کی جارہی ہے وہیں وادی کشمیر میں بھی سرکاری سطح پر بڑے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ اس وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکے۔

لاک ڈاؤن کے دوران 4جی کو بحال کرنے کا مطالبہ

اس ضمن میں لوگوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے اور غیر ضروری بھیڑ بھاڑ کرنے پر بھی ہدایات جاری کیے گئے ہیں۔ جبکہ لوگوں کو پبلک مقامات یہاں تک کہ عبادت گاہوں میں بھی جمع نہ ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ بینکوں میں بھی نہ جانے کے لیے کہا گیا ہے، لیکن انتظامیہ کے ان ہدایات کے باوجود بھی لوگ لین دین کے حوالے سے بینکوں کا رخ کر تے ہوئے دیکھے جارہے ہیں۔

عوامی حلقے اس حوالے سے اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہاں گزشتہ 8ماہ سے 4جی انٹرنیٹ سپیڈ بدستور بند رہینے سے ای بینکنگ سہولیات سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا ہے، جس کے نتیجے میں انہیں بینکوں کے زریعے ہی لین دین کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے

لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہاں 4جی جلد از جلد بحال نہیں کیا گیا تو یہ سرکار کی جانب سے عوام کا سراسر قتل عام کرنے کے مترادف ہوگا کیونکہ اگر تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولیات ہوگی تو لوگوں کو کافی حد تک اپنے گھروں میں بھیٹے رہینے کا موقع فراہم ہوگا۔

وہیں کسی بھی طرح کے لین دین کو بغیر بینکوں تک جانے کے بعد ہی اپنے گھروں سے انجام دیاجاسکتا ہے۔

ادھر دوسری جانب کروناوائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھارت کی کئی ریاستوں میں طلبہ کے لیے ای کلاسسز شروع کیے گیے ہیں ۔

لوگوں کا کہنا ہے ستم ضریفی یہ کہ وائرس کے حوالے سے سرکاری سطح پر اگچہ ہنگامی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں لیکن ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی عدم دستیاب کی وجہ یہاں کے طلبہ ای کلاسسز سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کوڈ 19 کے پھیلاؤ کے پیش نظر وادی کشمیر میں لوگ 4جی انٹرنٹ سروس کی بحالی پر زور دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.