ETV Bharat / state

دنیا میں 43.83 لاکھ کورونا سے متاثرین، 2.98 لاکھ کی موت - ں تباہی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور پوری

کورونا وائرس (کووڈ -19) کی وبا سے دنیا بھر میں تباہی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور پوری دنیا میں اب تک 43.83 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے 2.98 ملین سے زیادہ متاثرین کی موت ہو چکی ہے۔

دنیا میں 43.83 لاکھ کورونا سے متاثرین، 2.98 لاکھ کی موت

author img

By

Published : May 15, 2020, 12:08 AM IST

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 4383360 لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 298295 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب یہ 50 ہزار سے زائد انفیکشن کے اعداد و شمار والے ممالک کی فہرست میں 12 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کے 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 78003 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 2549 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں اب تک 26235 لوگ مکمل طور ٹھیک بھی ہو چکے ہیں۔

سی ایس ایس ای کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 79333 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2564 ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.